لاپروہ خریدار اور اس سے برتائو

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: کاروبار


کاروبار کے دوران یا سیلز مین کی ملازمت کرنے کے دوران آپکا واسطہ ایسے خریداروں سے پڑے گا جو چیز خریدنے میں انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایسے خریدار دوکاندار اور سیلز مین کے نزدیک نہایت اچھے سمجھے جاتے ہیں، ایسے خریداروں کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہوتی ہیں۔

ا۔ ان کی قوتِ خرید عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اور وہ ایک چیز خریدنے کے لیے مختلف دوکانوں پر مارا مارا پھرنے کو پسند نہیں کرتے لہذا وہ اسی دوکان سے چیز خرید لیتا ہے جہاں وہ پہلی مرتبہ داخل ہوتا ہے۔

ب۔ ایسا خریدار چیز کے برے میں زیادہ سوال و جواب بھی نہیں کرتا اور نہ کسی معاملے میں فضول بحث میں الجھتا ہے۔

ج۔ وہ چیز کی گارنٹی کے بارے میں زیادہ تردد نہیں کرتا اور کبھی خریدی ہوئی چیز بعد میں خراب بھی نکل آئے تو واپس یا تبدیل کرنے کی زحمت اٹھانے کی بجائے نئی خریدنے کو ترجیع دیتا ہے۔

د۔ ایسا خریدار عموماً چیز خریدنے سے پہلے کسی دوست احباب سے مشورہ بھی نہیں کرتا اور نہ ہی سیلز مین سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

د۔ وہ سیلز مین سے یہ بھی نہیں کہتا کہ اسے چیز اچھی طرح چیک کر کے دی جائے، وہ اپنی ضرورت  کی چیز لیتے ہوئے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری چیزوں کی طرف بھی متوجہ ہو جاتا ہے۔

ڈ۔ لاپرواہ خریدار اپنی مالی پوزیشن کی وجہ سے زیادہ پر اعتماد ہوتا ہے اور سیلزمین یا دوکاندار سے دوستانہ انداز اختیار کرتا ہے اور اپنی خوشدلی کی وجہ سے انہیں متاثر بھی کرتا ہے۔

لاپرواہ کسٹمر سے برتائو

اگر آپکا واسطہ کسی ایسے کسٹمر سے پڑ جائے تو اسکی اس عادت سے کبھی بھی ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔ اگر وہ سامان یا خریدی ہوئی چیز چیک کرنے کو نہیں کہتا اور نہ ہی گارنٹی وغیرہ مانگتا ہے تو یہ آپکی اخلاقی ذمہداری ہے کہ اسے درست اور بتر چیز دیں۔ اور اگر وہ آپ سے چیز کی قیمت کم کرنے کے لیے زور نہ دے تو بھی آپ خود اسے مناسب رعایت کر دیں۔

ایسے کسٹمر دوکان یا سٹور کے لیے باعث رحمت ہوتے ہیں لہذا انکی قدر کیجئے اور نہایت عزت و احترام سے پیش آئیے۔ اگر آپ اپنے اخلاق اور برتائو سے انہیں متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ آئندہ بھی آپ کے لیے فائدے کا باعث بنیں گے۔


Share

Add Your Thoughts