جائیداد میں سرمایہ کاری سے پیسے کیسے کمائیں؟

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: ریئل اسٹیٹ


رئیل اسٹیٹ یا پراپرٹی بزنس میں سرمایہ کاری ایک محفوظ اور منافع بخش کام ہے۔ چاہے وہ زرعی رقبہ ہو، کمرشل یا رہائشی بلڈنگ یا پھر کوئی پلاٹ ہو ان میں سرمایہ کاری آپ کو یقیناً نفع دے گی۔ اس کے لیے آپ کو چند بنیادی اور ضروری باتوں کا علم ہونا چائیے تاکہ آپ پراپرٹی کے کاروبار میں سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکیں۔



قیمتوں میں اضافہ

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا بنیادی پہلو یہی ہے کہ آپکی خریدی ہوئی پراپرٹی کی قیمت بڑھ جائے اور آپ اس سے معقول منافع حاصل کر سکیں۔ اس کے لیے پراپرٹی خریدنے کے بعد آپ کو کچھ عرصہ انتظار بھی کرنا پڑے گا۔

قیمتوں میں اضافے کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ کو ایسی جگہوں کا تلاش کرنا پڑے گا جو کہ ابھی ڈویلپ ہو رہی ہوں۔ یعنی کہ اگر آپ پلاٹ لینا چاہتے ہیں تو ایسی جگہ پر لیں جہاں ابھی نئی نئی آبادی شروع ہو رہی ہو اورلوگ اس جگہ کی طرف مائل ہو رہے ہوں۔ایسی جگہیں جہاں پر کچھ گھر بننا شروع ہو جائیں تو وہاں کچھ عرصے بعد پلاٹوں کی قیمتیں بڑھنے کی بھر پور توقع کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کو کوئی ایسی سائیٹ مل جائے تو کسی اچھے پلاٹ میں سرمایہ کاری ضرور کریں اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے کچھ عرصہ صبر سے گزاریں اور مناسب منافع ملتے ہیں شکر کرتے ہوئے اس کو بیچ دالیں اور کوئی اور جگہ تلاش کرنا شروع کر دیں۔

کرائے کی صورتحال

اگر آپ کوئی ایسا گھار یا دوکان خرید لیتے ہیں جو کہ مناسب کرائے پر لگی ہوئی ہو یا اس بات کا امکان ہو کہ وہاں کرائے کی صورتحال بہتر ہے تو پہلے دن سے آپکو اپنی انویسٹ کی ہوئی رقم سے دو صورتوں میں فائدہ پہنچنا شروع ہو جائے گا۔

ایک تو کرائے کی صورت میں آپکو اپنی سرمایہ کاری پر مناسب منافع ملنا شروع ہو جائے گا دوسرا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس جائیداد کی قیمت بھی بڑھتی جائے گی جو کہ کچھ عرصے بعد آپ کو اچھا بھلا نفع دے جائے گی۔ یہ طریقہ درمیانی مدت یا لمبے عرصے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے زیادہ سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

مارکیٹ سے کم قیمت پر خریداری

اگر آپ کو کوئی ایسی جائیداد، مکان یا دوکان مل جائے جس کا مالک کسی وجہ سے اسے مارکیٹ سے کم قیمت پر بیچنے کے لیے تیار ہو تو سودا کرتے ہی آپ اپنی سرمایہ کاری پر اچھا بھلا منافع کما سکتے ہیں۔

آپ نے سودا مارکیٹ سے کم قیمت پر سودا اٹھایا ہوا ہے اس لیے آپ پہلے ہی نفع میں ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں اضافہ بھی ہو گا جو کہ آپ کے لیے مزید فائدے کا باعث بنا جائے گا۔

اس کے لیے آپ کو ایسے سودوں کو تلاش کرنا پڑے گا جنکا مالک کسی وجہ سے جلدی میں ہو یا کسی وجہ سے اسے رقم کی ضرورت بہت جلد ہو تو ایسی صورت میں آپ اسکو آسان شرائط پر فوری ایسی کیش آفر دیں کہ وہ راضی ہو جائے۔ لیکن یہاں ایک بات کو ضرور یاد رکھیں کسی کی مجبوری سے غلط فائدہ اٹھانا اچھی بات نہیں اس لیے مالک سے تفصیل سے بات کریں اور پھر مطمئن ہونے کے بعد سودا کریں۔

جائیداد کو بہتر شکل دینا

بعض دفعہ آپکو ایسے پرانے مکان یا اس قسم کی جائیداد مل جائے جس کو مناسب ریپیئر اور ردو بدل کے بعد آپ اسے بہتر شکل دے کر اچھا بھلا منافع کما سکتے ہیں۔ اچھی منافع بخش لوکیشنوں پر آپ کو کئی ایسے بڑے اور پرانے گھر مل جائیں گے جو کہ جائیداد کی تقسیم کی وجہ سے فوری برائے فروخت ہوتے ہیں۔

ان پررنگ و روغن ، مناسب ترئین و آرائیش، لکڑی، لوہے کا کام دوبارہ کروا کر انکی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ میرا ایک بچپن کا کلاس فیلو اسلام آباد میں بس صرف یہی طریقہ استعمال کرتا ہے اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کروڑوں میں کھیلتا ہے۔

ٹکڑوں میں فروخت

مارکیٹ میں آپکو ایسی بہت سی پراپرٹی ملیں گی جنکو آپ مناسب ٹکڑوں میں تقسیم کر کے بہتر قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں۔ مثلاً کوئی بڑا کارنر پلاٹ وغیرہ۔ پراپرٹی کے کاروبار میں یہ بات تو طے ہے کہ چھوٹے پلاے بڑے پلاٹوں کی نسبت زیاہ قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔

اس طرح آپ ایک کنال کے پلاٹ سے تین یا چار چھوٹے پلاٹ بنا کر زیادہ نفع کما سکتے ہیں۔۔ اسی طرح آپ کو کئی گھر بھی ایسے مل جائیں گے جن کو آپ دو حصوں میں تقسیم کر کے علیحدہ علیحدہ گھر کی صورت میں بھی سیل کر سکتے ہیں۔

یہی اصول بڑی زرعی زمین کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں سو پچاس کنال کے رقبے کو چار، آٹھ کنال کے فارم بنا کرنے سے زیادہ نفع کمایا جا سکتا ہے۔

جائیداد میں سرمایہ کاری کہ وہ چند مروجہ طریقے ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اس کاروبار میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بھیڑ چال سے دور رہیں کیونکہ اس طرح اس مخصوص جگہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا جاتا ہے اور پھر جب تمام سرمایہ کار اپنی جائیداد بیچ کر فارغ ہو جاتے ہیں تو اس جگہ کی قیمتیں گر جاتی ہیں۔

ایسا آپ نے بہت سی مشہور ہائو سنگ اسکیموں میں دیکھا ہو گا جن میں بہت سے لوگ اپنی محنت کی کمائی پھنسا کر بیٹے ہوئے ہیں۔ اس لیے آپ مناسب موقع کا انتظار کریں اور جب جائیداد کی قیمتیں بالکل مناسب سطح پر آ جائیں تو آپ اس وقت پراپرٹی میں سرمایہ کر کے فائدہ اٹھائیں۔

Share

Jaidad Mein Sarmaya Kari se Pese Kese Kamaein?

Real estate ya property business mein sarmaya kari aik mehfooz or muanafa baksh kaam hai. Chahe wo zarai raqba ho, commercial ya rehaishi building ya phir koi plot ho, in mein sarmaya kari aap ko yaqeenun nafa'h de gi. Is ke liye aap ko chand buniadi or zaroori baton ka ilm hona chaye ta-ke aap apne property ke karobar se khatir khawah faida utha sakein .



Add Your Thoughts