پراپرٹی کا کاروبار کیسے شروع کریں؟

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: ریئل اسٹیٹ


پراپرٹی کا کاروبار یا رئیل اسٹیٹ بزنس ایک انتہائی منافع بخش اور محفوظ کاروبار مانا جاتا ہے کیونکہ اس میں سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ باالکل نہیں ہوتا۔ اس لیے بہت سے لوگ پراپرٹی کے کاروبار سے وابسطہ ہونے کو ترجیع دیتے ہیں۔ پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے بہت سے اصحاب کم عرصے میں امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں، جنکی دیکھا دیکھی غیر سنجیدہ اور منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے والے لوگ بھی اس کاروبار سے منسلک ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔


یاد رہے کہ اگر آپ ایمانداری، دیانت داری اور سچائی سے پراپرٹی کا کاروبار کریں تو نہ صرف آپ کی روزی میں برکت ہو گی بلکہ آپ ایک بہترین اور نفع بخش کاروبار کے مالک بھی بن سکتے ہیں۔

پراپرٹی کے کاروبار کے طریقے

Property Ka Karobar Kese Karein

پراپرٹی کا کاروبار کرنے کے 2 طریقے عام طور پر زیادہ رائج ہیں۔ ایک میں آپ اپنا سرمایہ ریئل اسٹیٹ میں لگاتے ہیں اور مناسب منافع ملنے پر اس کو بیچ کر دوسری پراپرٹی میں سرمایہ کاری کر دیتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کے پاس اچھا خاصا سرمایہ ہونا ضروری ہے۔

اس طریقے سے پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے کو رئیل اسٹیٹ انویسٹر یا پراپرٹی سرمایہ کار بولا جاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس سرمایہ موجود ہے جو آپ کچھ عرصے کے لیے انویسٹ کر سکیں تو اسے اس طریقے سے پراپرٹی کے کاروبار میں ضرور لگائیے۔

اس موضوع پر مزید جاننے کے لیے یہ پوسٹ آپ کو فائدہ دے گی:

٭ جائیداد میں سرمایہ کاری سے پیسہ کیسے کمائیں؟

یہ تو ہو گیا پراپرٹی کے کاروبار کا وہ طریقہ جس میں آپ اپنے سرمائے کو استعمال کرتے ہیں۔ اب چلتے ہیں دوسرے طریقے کی طرف جس میں سرمایہ لوگوں کا ہوتا ہے، پراپرٹی بھی دوسروں کی ہوتی ہے اور آپ خریدار اور بیچنے والے کے درمیان سودا کروا کر اپنا کمیشن کھرا کر لیتے ہیں۔ جی ہاں! آپ بلکل درست سمجھے یہ ہے پراپرٹی ڈیلر یا ریئل اسٹیٹ ایڈوائزر بننا۔

پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے 90 فیصد سے زائد لوگ پراپرٹی ڈیلر ہی ہوتے ہیں۔ اس میں آپکو کوئی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرنی ہوتی۔ چند لوازمات جیسے دفتر، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کے لیے کچھ رقم کافی ہوتی ہے۔

بہت سے لوگ تو یہ کاروبار چلتے پھرتے بھی کر لیتے ہیں۔ انکو جیسے ہی پتہ چلتا ہے کہ کوئی گھر، مکان، پلاٹ، دوکان یا کوئی بھی جائیداد برائے فروخت ہے تو وہ اس کے لیے مناسب گاہک تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو جن کے پاس سرمایہ ہوتا ہے اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنا سرمایہ اس جائیداد میں لگائیں۔ اس کے لیے وہ ان کو یہ لالچ یا ترغیب بھی دیتے ہیں کہ کچھ عرصے میں اس کو مہنگے داموں بکوا بھی دیں گے۔

اس طرح گاہک ملنے پر وہ ماالک سے سودا کروا کر اپنا کمیشن وصول کر لیتے ہیں۔ اگر آپ سنجیدگی سے پراپرٹی کا کاروبار بحیثت ایک پراپرٹی ایجنٹ کے کرنا چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گی

٭ پراپرٹی کا کاروبار بحیثیت پراپرٹی ڈیلر کیسے کریں؟

پراپرٹی کا کاروبار چاہے آپ بحیثیت ایک سرمایہ کار کے کریں یا ایک ایجنٹ کے طور پر یہ آپ کو ہمیشہ مالی فائدہ ہی پہنچائے گا۔ سرمایہ کاری کی تمام اقسام میں سے پراپرٹی میں سرمایہ کاری کو سب سے بہترین اور اعلیٰ سمجھا جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کاروبار میں نقصان کا اندیشہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ ہاں اس کے لیے جند بنیادی اور اہم باتوں کا بلاشبہ دھیان رکھنا ضروری ہوتا ہے جن کے متعلق ہم بعد میں بات کریں گے۔

اگر آپ پراپرٹی کا کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پہلے اس کی ٹھوس منصوبہ بندی ضرور کر لیجئے تاکہ آپ پر ہر پہلو واضع ہو جائے۔ آپ یہ کاروبار کرنے کے لیے کوئی بھی طریقہ اپنائیں یہ بات کبھی نہ بھولیں کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

اگر آپ ایمانداری اور دیانت داری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ اس کاروبار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی نہ کر سکیں۔ آپ اپنے ارد گرد بہت سے لوگ ایسے پائیں گے جنہوں نے بہت کم پیسوں سے پراپرٹی کا کاروبار شروع کیا اور قلیل مدت میں وہ کروڑوں کے مالک بن گئے۔

جی ہاں، ان میں چند لوگ ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے اس کاروبار سے پیسے کمائے ہوں گے لیکن آپ نے ان لوگوں کے طریقے یا عادات نہیں اپنانی اور اپنا پراپرٹی کا کاروبار نیک نیتی اور ایمانداری سے کرنا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ نہ صرف آپکے رزق میں برکت دے گا بلکہ آپ ایک باعزت اور قابلِ احترام شخص کے طور پر بھی جانے جائیں گے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پراپرٹی کے بزنس میں کامیابی اور کامرانی نصیب فرمائے۔ آمین

Share

Property ka Karobar Kese Krein?

Property ka karobar ya real estate business aik intahai munafa baksh or mehfooz karobar mana jata hai, kyun ke is mein sarmaya doobne ka khadsha bilkul nahi hota. Is lie bohat se log is karobar se wabasta hone ko tarjeeh dete hein.Property ka karobar krne wale bohat se ashab kum arse mein ameer se ameer tur hote ja rahe hein jin ki dekha dekhi ghair sanjeeda aur manfi hathkaande istemal krne wale log bi is karobar se munsalik hone ki koshish krte hein .



Share

Add Your Thoughts